اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی صوبے درعا کے گورنر محمد خالد الھانوس نے کہا ہے کہ ایک ہزار دوسو سے زیادہ مسلح مخالفین نے خود سپردگی کردی ہے۔ محمد خالد الھانوس نے دمشق کی طرف سے جنگ بندی کی پابندی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار دوسو سے زیادہ حکومت مخالف مسلح عناصر نے صوبہ درعا میں ہتھیار ڈال کر خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلح افراد ابھی حالیہ دنوں تک شامی فوج کے خلاف لڑ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو مذاکرات درعا میں حکومت مخالف مسلح افراد کے غیر مسلح ہونے پر منتج ہوئے ان میں حکومت کی طرف سے ایک اعلی شامی سیکورٹی افسر نے اور مسلح مخالفین کی طرف سے یوفق ناصر نے شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں ستائیس فروری کی صبح سے جنگ بندی کا آغاز ہوگیا تھا لیکن جبہۃ النصرہ اور داعش دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری ہے۔ یہ دونوں دہشت گرد گروہ جنگ بندی میں شامل نہیں ہیں۔
.......
/169